پاک بحریہ نے کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کا خصوصی نغمہ “امن کی پکار” جاری کر دیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق امن 21 کے خصوصی نغمے میں امن پسند ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا پیغام دیا گیا جبکہ خصوصی نغمے میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ خصوصی نغمہ امن کے فروغ کے لیے دنیا بھر کے ممالک کو خوش آمدید کہنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے اور بحری مشق امن 21 کا یہ خصوصی نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے۔
خیال رہے کہ آج سے شروع ہونے والی بحری مشقیں 16 فروری تک جاری رہیں گی اور مشقوں میں 45 ممالک شریک ہیں۔

