ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کو کھنڈر بنادیا ، شبیر قائمخانی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ سندھ پر 13سال سے برسراقتدار پیپلزپارٹی نے حیدرآباد کو کھنڈر بنادیا ہے، شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ گلیاں ومحلے تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں،یہ بات انہوںنے پاکستان ہاﺅس حیدرآباد میں ڈویژنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوںنے کہا کہ حیدرآباد کی شاہراہوںکو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ شہریتیم ہے اور اس کا کوئی والی وارث نہیں، شہر کے اسپتال، اسکول، کالج ،سڑکیں اور صنعتی علاقے تباہ حال ہےں، سردیوں میں گیس اور گرمیوں میں بجلی نہیں ہوتی۔ تمام بیورو کریسی پیپلز پارٹی کی لگائی ہوئی ہے لیکن جو حشر اس شہر کے ساتھ کررہے ہیں وہ عوام دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے سے قبل حیدرآباد کی ترقی کیلےے خصوصی اقدامات کریں ورنہ بہت جلد عوام اپنے حقوق کیلےے سڑکوںپر ہوںگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں