پشاور( جسارت نیوز) محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کے سلسلے میں جون 2021 تک 150 کھیلوں کی سہولیات مکمل ہوجائیں گی۔ پانچ ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والی پانچ سالہ منصوبہ2023 تک مکمل ہوگا،منصوبے سے صوبے بھر میں خواتین اور خصوصی افراد کیلئے سہولیات کے ساتھ ساتھ 4 سے 5 ہزار لوگوں ملازمت کی نئی مواقع فراہم ہونگے، ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ،محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی جانب سے شروع کیا گیا ایک ہزار سہولیات منصوبے میں شامل سکمیوں پر 70% تک کام مکمل ہوچکا ہے ،منصوبے کے تحت ضلع چترال میں پولو کی 18گراونڈ بھی شامل کیا گیا جس میں 8 پولو گراونڈ رواں سال مکمل کیا جائیگا ،خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کھیلوں کے میدانوں کوآباد رکھنے سے لیکر کھلاڑیوں کی بہترین سہولیات بہم پہنچانے کے وعدوں کا ایفا کردیا ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پر کام تیز ی سے جاری ہے پانچ ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہونے والی پراجیکٹ 2023 تک مکمل ہوگا جبکہ جون 2021 تک صوبے بھر کے 170 یونین کونسلز میں ایک سوپچاس کھیلوں کے سہولیات مکمل ہوجائیں گی پہلی مرتبہ پراجیکٹ کوہرقسم کی شک وشبہات سے بچانے اورصاف وشفاف بنانے کے لیے گرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس)متعارف کیاگیا ہے،،سیکرٹری اسپورٹس اینڈ کلچر ٹورازم ویوتھ آفیئر عابد مجید ، ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس اسفندیارخان کی خصوصی ہدایت پر پراجیکٹ ڈائریکٹرمراد علی مہمنداپنے ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹرامیر محمد بٹنی،ڈپٹی ڈائریکٹرجی آئی ایس محمد زاہد شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارسلان احمد قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میںجاری کام کی خود نگرانی کررہی ہیں ۔
