ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک لبیک کے مطالبات پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں گے‘ وزیراعظم

اسلام آ باد ‘لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک+صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ معاہدے کے تحت ان کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک لبیک پاکستان سے ہماری بات ہوئی ہے، تحریک لبیک نے فروری کی ڈیڈ لائن ختم کر کے 20 اپریل کر دی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت تحریک لبیک کے مطالبات پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔خیال رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر فرانسیسی سفیر کی ملک بدری، توہین رسالت بل کی منظوری اور فرانسیسی اشیاء پر پابندی کے مطالبات کر رکھے ہیں ۔ ٹی ایل پی کے سربراہ مولانا سعد رضوی نے مطالبات کی منظوری کے لیے 16 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرنا چاہتی تھی۔لاہور میں پولیس نے ٹی ایل پی کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری التواء میں ڈال دی ہے، انہیں حراست میں لینے کے لیے پولیس کی بھاری نفری اقبال ٹائون میں ان کی رہائشگاہ کے باہر جمع ہوئی تھی لیکن کچھ دیر بعد پولیس کی نفری واپس لوٹ گئی۔حکومت پنجاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مولانا سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں