ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: حوثیوں کا نام دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ یمن کی حوثی تحریک کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے منسوخ کردیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلنکن نے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ حوثی کی سرگرمیوں کی “قریب سے نگرانی” کرے گا اور بحر احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور سعودی عرب پر میزائل حملوں کے ذمہ داران کی نشاندہی بھی کررہا ہے۔جن پر پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا حوثی باغیوں کا نام بحیثت دہشتگرد تنظیم کے منسوخ کرنے کا عمل 16 فروری کو انجام پائے گا۔

واضح رہے کہ صدارت کے عہدے سے علیحدگی اختیار کرنے سے صرف دو ہفتہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حوثی تحریک کو ایک غیر ملکی دہشت گرد گروہ قرار دیا تھا اور یہ فیصلہ جو بائیڈن کے افتتاح سے ایک دن قبل ہی نافذ العمل ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں