

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی دفاعی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کے تعاون سے تیار کردہ خودکار مسلح کشتی اولاق کو سمندر میں اتار دیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ پیش رفت کئی برس سے جاری تحقیقات کا نتیجہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اولاق اپنی سیریز کا پہلا پلیٹ فارم ہے، اور یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا۔
