English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترقیاتی فنڈز کیس‘ جسٹس فائز نے فیصلے پر اعتراض اٹھادیے

القمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /خبر ایجنسیاں) وزیراعظم ترقیاتی فنڈز کیس فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کی جانب سے فیصلے پر اعتراض اٹھا دیے۔رجسٹرار عدالت عظمیٰ کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم فنڈز کیس نمٹانے کے فیصلے کو مجھ سے رائے لیے بغیر ہی میڈیا پر جاری کرد یا گیا جبکہ روایت کے مطابق چیف جسٹس کے فیصلے کو سنیارٹی کے حساب سے مجھے بھیجا جانا چاہیے تھا تاہم یہ فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن کو بھیج دیا گیا لیکن میرے پاس ابھی تک نہیں آیا اور پھر اس فیصلے کو میڈیا کو بھی جاری کردیا گیا۔اپنے خط میں سوال اٹھاتے ہوئے جسٹس قاضی عیسیٰ نے خط میں رجسٹرار عدالت عظمیٰ سے استفسار کیا کہ فیصلے کو روایت کے مطابق مجھے کیوں نہیں بھجوایا گیا اور مجھے کیوں اس فیصلے سے اتفاق یا اختلاف کا موقع فراہم نہیں کیا گیا، میڈیا کو بھیجنے سے پہلے فیصلے کی کاپی سینیارٹی کے مطابق ججز کو نہیں بھیجی گئی، یہ فیصلہ میڈیا کو جاری کرنے کی ہدایت کس نے جاری کی، مجھے اس فیصلے کی فائل فراہم کی جائے تاکہ میں اس کو پڑھ سکوں۔واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کسی بھی جج کی رائے نہیں بتائی گئی تھی جس سے یہ تاثر پیدا ہواتھاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یا تو اس فیصلے پر اپنی رائے دینا مناسب نہیں سمجھا یا پھر اسے درست تسلیم کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے