ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان، گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

وانا (آن لائن) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو1122 نے بتایا گاؤں خدی کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔ ضلع شمالی وزیرستان کی ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں اور دھماکے سے مکان کو نقصان پہنچا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں