English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: رہایشی عمارت میں گیس کا دھماکا‘ 2افراد ہلاک‘ 14 زخمی

اردبیل (ایران): گیس دھماکے سے رہایشی عمارت کا سامنے والا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے شمال مغربی شہر اردبیل کی رہایشی عمارت میں گیس کا دھماکا ہونے سے 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 2 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور دیگر کو جزوی نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ 2لاشیں بھی تلاش کرلی گئیں۔ دھماکے کی جگہ پر آگ لگنے کے شواہد نہیں، تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس جون سے ایران کی فوجی، صنعتی اور جوہری تنصیبات میں درجنوں دھماکے ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے