English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گوانتا ناموجیل بند کرنے کیلئے بائیڈن پر عزم

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نئے امریکی صدر جو بائیڈن اپنی صدارتی مدت کے خاتمے سے قبل کیوبا میں واقع بدنام زمانہ گوانتانامو حراستی کیمپ کو بند کر نا چاہتے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے متنازع کیمپ کے حوالے سے ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی سیکرٹری جین پاسکی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کا ارادہ ہے کہ اس حراستی مرکز کو مکمل اور مستقل طور پر بند کر دیا جائے۔ اس سے قبل سابق صدر بارک اوباما نے بھی 2009ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اس حراستی مرکز کو ایک سال کے اندر بند کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ اس پر عمل میں ناکام رہے۔ سابق صدر ٹرمپ نے 2017ء میں اقتدار سنبھالا تو انہوں نے بارک اوباما کی پالیسیوں کو تبدیل کردیا تھا۔ تازہ بیان میں جین پاسکی نے کہا کہ اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور اس میں دفاع، انصاف اور دیگر محکموں کے حکام کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایسے عہدوں پر تقرر باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں مختلف ایجنسیوں کے بہت سے لوگ شامل ہیں، جنہیں گوانتا نامو جیل سے متعلق پیش رفت کے لیے پالیسی پر بات چیت کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے