لاہور: تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جو ابتدا میں تو سود مند ثابت ہوا ،اور جنوبی افریقہ کی پہلی 6 وکٹیں 48 رنز کے اسکور پر ہی گرگئی ، جس کے بعد ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 164 رنز کے مجموعے تک پہنچادیا، ڈیوڈ ملر نے 45 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی۔
قومی ٹیم کی جانب سے زاہد محمودنے 3، حسن علی اور محمد نے 2،2 اور عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

