پشاور: جنوبی وزیرستان کے مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 36 اسٹار جمپس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے کہا کہ برطانوی کھلاڑی پیڈی ڈوئل نے 2013 میں رکارڈ بنایا تھا، اس ریکارڈ کو اپنے نام کرنے میں 8 سال لگے۔
مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے کہا کہ اب تک انڈیا کے 12 ورلڈ رکارڈ توڑے ہیں اور اب تک 39 گینیز ورلڈ رکارڈ قائم کرچکا ہوں جبکہ امریکا، برطانیہ، اٹلی، فلپائن، عراق کے کئی رکارڈ توڑ چکا ہوں۔
واضح رہے کہ برطانوی کھلاڑی پیڈی ڈوئل نے 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 28 اسٹار جمپس لگائی تھیں۔
Alhumdulilah 39th Guinness world record approved after breaking paddy doyle from uk gwr.@rifatorakzai @taahir_khan @JawadYousufxai @tribaljournlist @IhsanTipu @ pic.twitter.com/eCMZDnclhs
— irfan mehsood (@irfanmehsoodlfc) February 13, 2021

