اسلام آباد: ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 2 نوجوانوں کے لواحقین اور کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان شاہ کے درمیان صلح ہوگئی.
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے سیشن جج نے ازلان شاہ کی عبوری ضمانت درخواست پر سماعت کی.
ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ قابل ضمانت دفعات کے تحت درج ہوا ہے،تاہم ضمانت منظور کی جائے تو اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ،اس حادثے میں 4 افراد کی جانیں گئیں ہیں اور ملزم کے لائسنس کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ہے تو اس درخواست ضمانت کو مسترد کیا جائے.
سماعت کے وقفے کے بعد ملزم کے وکیل سعید خورشید نے کہا کہ جو لوگ جاں بحق ہوئے ہیں ان کے ورثاء کے ساتھ صلح ہوچکی ہے تو اس پر عدالت نے پوچھا کے جاں بحق افراد کے ورثاء ہیں کہاں ؟
ملزم کے وکیل نے کہا کہ ورثاء کمرہ عدالت میں ہی موجود ہیں،اور صلح نامہ بھی عدالت میں جمع کروادیئے ہیں.
اس موقع پر مدعی مقدمہ مجیب کے بھائی نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کروادیا اور جبکہ عادل عباسی اور متوفی فاروق کے والدین نے عدالت میں بیان حلفی دیدیا.
عدالت نے کشمالہ طارق کے بیٹے ازلان شاہ کی عبوری ضمانت درخواست پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی.
عدالت نے اگلی سماعت پر مدعی وکیل کو دلائل دینے اور پولیس کو کشمالہ طارق کے بیٹے ازلان شاہ کے لائسنس کی تصدیق کرنے کا حکم دیدیا.

