English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل ، پروٹوکولز پر عمل کرکے ہی شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے،پی سی بی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میںداخلے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کاکہنا ہے کہ پی سی بی کی طرف سے وہ وزارت صحت اور این سی او سی کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ان کی مدد کے بغیر ہمارے لیے پی ایس ایل 2021 میں شائقین کو اسٹیڈیم لانا ممکن نہ تھا۔وہ پرامید ہیں کہ شائقین کرکٹ این سی او سی کے فیصلے کا احترام کریں گے اور سماجی فاصلے سے متعلق تمام پروٹوکولز پر عملدرآمد کریں گے، جس کی بنیاد پر ہی ایونٹ کے آخری چار میچز میں تعداد بڑھانے کا فیصلہ ہوگا۔تماشائیوں کے لیے این سی او سی سے منظور شدہ ایس او پیز ، حفظان صحت،صابن اور پانی سے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھویں، ہینڈ جیل کا استعمال کریں (ستر فیصد الکوحل والی یا متبادل) ،چھینکتے یا کھانستے وقت ٹشو پیپر کا ستعمال کریں، اس کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کریں •چہرے اور ناک کو چھونے سے گریز کریں ،اسٹیڈیم کے اندر تھوکنے پر پابندی ہے،اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے میڈیکل ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں میڈیکل ماسک موجود ہوں گے ضابطہ اخلاق،ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں۔ اسٹیڈیم میں داخلے اور سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں،اسٹیڈیم میں موجود عملے سے اپنے اسٹینڈز میں داخلے کی جگہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرلیں ،کوویڈ 19 کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو برائے مہربانی اسٹیڈیم کا رخ مت کریں۔دوسری طرف پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے لیگ میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ کوالیفائر، دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے۔ 18 سے 22 مارچ تک کھیلے جانے والے پلے آف مرحلے کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات ان میچز سے قبل جاری کردی جائیں گی۔ کرکٹ فینز کے لیے ایونٹ کے لیگ میچز کی ٹکٹیں www.bookme.pk پر دستیاب ہوں گی۔ ٹکٹنگ پارٹنر کی اس ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج بدھ کی صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ بک می ڈاٹ پی کے نے فینز کی سہولت کے لیے ایک فون نمبر (03137786888) بھی مخصوص کردیا ہے، جہاں کوئی بھی شخص فون کال کر کے اپنا ٹکٹ خرید سکتا ہے۔ اس عمل کے لیے ا پنا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر دینا لازمی ہوگا۔ پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لیے چند انکلوژرز مخصوص کردیے ہیں۔ اس میچ کے لیے وی آئی پی اسٹینڈز (حنیف محمد اور جاوید میانداد انکلوڑرز) کے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ، جبکہ فرسٹ کلاس اسٹینڈز کی قیمت (ظہیر عباس ، آصف اقبال ، وقار حسن ، ماجد خان ، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوڑرز) کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپیہوگی۔ اسی طرح ، پریمیئم اسٹینڈز(قائد ، وسیم اکرم اور عمران خان انکلوڑرز) کے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ جنرل اسٹینڈز (وسیم باری ، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوڑرز) کے ٹکٹ کی قیمت 2زار روپے طے کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے