مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مشاہد اللہ خان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، امیر مقام، راجہ ظفر الحق، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، مشاہد اللہ خان کے اہل خانہ سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ایچ الیون قبرستان ، اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ۔اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ۔ آمین یا رب العالمین#MushahidullahKhan pic.twitter.com/IxhQmgKhdw
— Zahra Shah (@ZahraShah78) February 18, 2021
سینیٹر مشاہد اللہ خان کافی عرصے سے علیل تھے، گزشتہ رات اسلام آباد میں 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
مشاہد اللہ خان کے گھر کے باہر مریم نواز کی گفتگو
@MaryamNSharif#MushahidullahKhan pic.twitter.com/i1DmH3fl1q
— Sajjad Rehman Qasmani (@SajjadRQasmani) February 18, 2021

