English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سپر لیگ کا ایک میچ کوئٹہ میں ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ بلوچستان

القمر

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا ایک میچ کوئٹہ میں ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے”سوپر ہے پاکستان کرکٹ کپ“ کے تحت گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں شامل کھلاڑیوں اور دیگر مہمانوں کو گوادر آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، گوادر اسٹیڈیم میں پاکستان کپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

گوادر جیسا خوبصورت کرکٹ گراوٴنڈ دنیا میں کہیں نہیں ملتا، اسٹیڈیم کو بہت جلد انٹرنیشنل معیار کا بنائیں گے، پی ایس ایل کا ایک میچ کوئٹہ میں ہونا چاہیے، صوبائی حکومت میچ کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے