English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میاں چنوں میں بااثر افراد کا 14 سالہ لڑکے پر بدترین تشدد، برہنہ کرکےسرکےبال کاٹ دیئے

القمر

میاں چنوں میں بااثر افراد نے 14 سالہ لڑکے پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے اسے برہنہ کردیا سر کے بال کاٹ دیئے اور منہ کالا کرکے گلیوں میں کھماتے رہے۔

میاں چنوں میں قریبی گاؤں ایک سواکتیس پندرہ ایل میں انسانیت کی بدترین تذلیل کا واقعہ پیش آیا جہاں بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگالی اور چوری کے الزام میں 14 سالہ لڑکے پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے برہنہ کردیا، سر کے بال کاٹ دیئے اور منہ کالا کرکے گلیوں میں گھماتے رہے۔

14 سالہ لڑکے بشارت کوتین ملزمان اکرم، اکرام اور یاسین گھر سے بلا کر لے گئے اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ملزموں نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

متاثرہ لڑکے کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے جب کہ دوسری جانب تھانہ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزموں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے