ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ

 کراچی: سندھ میں رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس رپورٹ ہوگیا، متاثرہ شخص کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق 24 سالہ رب نواز میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوگئی، رب نواز کراچی کے علاقے بلاول چورنگی کا رہائشی ہے اور پیشہ ورانہ طور پر چرواہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو جناح اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے اور رب نواز کو جب اسپتال لایا گیا تب خون کا بہاؤ (بلیڈنگ) جاری تھی۔

واضح رہے سندھ میں رواں سال کانگو وائرس کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں