English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میر واعظ عمر فاروق کی جلد رہائی کا امکان

القمر

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو جلد رہا کئے جانے کا امکان ہے۔

میرواعظ عمر فاروق 20 ماہ سے سری نگر میں اپنی رہائش گاہ میں نظر بند ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی جمعے سے قبل نظر بندی ختم ہوسکتی ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو کل سری نگر کی جامع مسجد میں خطبے کی اجازت بھی مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو 4 اگست 2019 ء کو ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کیا گیا تھا۔

منبع: جنگ نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے