ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آج قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رکن نہیں جائے گا اور اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی صورت میں ہوچکا، صدر مملکت نے اجلاس بلانے کے لیے یہی لکھا ہے کہ آپ اعتماد کھوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لیکر خود کو بیچا، وزیراعظم کا اعتراف

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا  کہ عمران خان اپنی پارٹی کے اراکین کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں، آج وہ اعتماد کا ووٹ لیں گے تو ان اراکین کا ووٹ بھی شامل ہوگا جن کووہ بکاؤ مال کہتے ہیں، عمران خان نے جس لب و لہجے میں قوم سے خطاب کیا اس سے شکست چھلک رہی ہے۔

واضح رہے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں