ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریلوے لائن کے نزدیک ٹک ٹاک بناتے ہوئے ہولناک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی

نوشہرہ: ریلوے لائن کے نزدیک ٹک ٹاک بناتے ہوئے پیش آنے والے ہولناک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

نوشہر میں ریلوے ٹریک پر ٹاک ٹاک بناتے ہوئے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے نوجوان کی  ویڈیو سامنے آگئی۔  چار  روز  قبل امانگڑھ میں ٹرین کی ٹکر سے بیس سالہ منصور جاں بحق ہوا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان ریلوے ٹریک پر ٹرین کے آنے کے دوران ٹک ٹاک بنا رہا ہے۔ ٹک ٹاک بنانے کے دوران کی ویڈیو سامنے آ ئی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نوجوان کو چلتی ریل گاڑی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق پڑگیا

واضح رہے کہ ریلوے ٹریک کے نزدیک ٹک ٹاک بنانے کے باعث پاکستان میں متعدد اموات ہوچکی ہیں اور کئی مقامات پر پولیس نے اس حوالے سے کارروائی بھی کی ہے تاہم ان ہولناک واقعات کے باجود یہ رجحان برقرار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں