English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں بڑی پیشرفت، مراد علی شاہ سمیت تمام شریک ملزمان نیب طلب

القمر

 اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام شریک ملزمان کو طلب کرلیا۔

جعلی اکاوٴنٹس اسکینڈل میں احتساب عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت تمام شریک ملزمان کو31 مارچ کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے۔ وزیراعلیٰ سندھ کونوری آباد پلانٹ کے غیرقانونی ٹھیکوں اورمنی لانڈرنگ ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس پرنیب نے احتساب عدالت کے اعتراضات دورکردیے ہیں۔ مراد علی شاہ کے خلاف نیب راولپنڈی نے 66 والیم پرمشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، ریکارڈ میں مراد علی شاہ کیخلاف گواہان کے بیانات اور شواہد بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے