English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے ”کوئی بھوکا نہ سوئے“ پروگرام کا آغازکردیا

القمر

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غربت کے خاتمہ کیلئے ”کوئی بھوکا نہ سوئے“ کے نام سے ایک اور پروگرام کا آغازکردیا جس کے تحت یومیہ 2 ہزار غریب افراد کو 2 وقت کا کھانا مہیا کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمراں خان نے پروگرام کا افتتاح کیا جس میں اسپتالوں، کچی آبادیوں و پبلک مقامات پر غریبوں، مزدوروں، خصوصی افراد کو فوڈ ٹرکس کے ذریعے تیار شدہ کھانا پہنچایا جائے گا۔

وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے مطابق پروگرام کو پہلے مرحلے میں جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی میں شروع کیا جائے گا۔

پروگرام کی تمام تر آپریشنل ذمہ داریاں پاکستان بیت المال کے پاس ہوں گی، تاہم کھانا نجی ادارہ سیلانی ٹرسٹ فراہم کرے گا۔ وزارت کے حکام کے مطابق یہ پروگرام احساس لنگر پروگرام کی توسیع ہے جس میں غریبوں کو اب ٹرکس کے ذریعے تیار کھانا پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے