ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برہان انٹر چینج پر 4 کروڑ روپے مالیت کے غیرقانونی سگریٹس ضبط

 اسلام آباد: ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریوینو نے برہان انٹر چینج پر 60 لاکھ غیر قانونی سگریٹس ضبط کرلیے۔

ایف بی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اسلام آباد کی ٹیم نے برہان انٹرچینج موٹر وے پر خفیہ اطلاع ملنے پر دو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران لوکل برانڈز کے غیر قانونی سگریٹس کے 600 پیکٹس (60 لاکھ سگریٹس) برآمد کرلیے جن کی مالیت 40 ملین روپے سے زائد ہے۔

انکوائری کے بعد پتا چلا ہے کہ 9.9 ملین روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور 2.756 ملین روپے کا سیلز ٹیکس چوری کیا گیا۔ سگریٹ ضبط کر کے ٹیکس ریکوری کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں