English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فوج پرحملوں میں ملوث کالعدم داعش کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

القمر

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی  میں پاک آرمی پرحملوں میں ملوث کالعدم داعش کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز اور پولیس کی کراچی بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاون میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک داعش کے 3 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان نے  بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نورمحمد عرف ابودردہ ،حیات اللہ اورخان بہادرعرف قاری شامل ہیں، تینوں دہشت گرد پاک آرمی پر متعدد حملوں، بم دھماکوں اور کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد افغانستان سے کراچی پہنچے تھے، دہشت گردوں نے کراچی میں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بندی کی ہوئی تھی، تاہم بروقت کارروائی کرکے ان کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے