English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا BAP اور MQM کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کی جانب سے بی اے پی اور ایم کیو ایم پاکستان کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، بلوچستان عوامی پارٹی کو 2وزارتیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ سے حسب وعدہ ایک وزیر مزید وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان۔

ذرائع کے مطابق اہم اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو 2 وزارتیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اے پی سے سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹر سرفراز بگٹی اور سردار اسرار ترین وزارت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ایم کیو ایم سے فیصل سبزواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے