English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بولان میں باردوی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں بچہ جاں بحق

القمر

 کوئٹہ: بولان کے علاقے باردوی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بولان کے علاقے بالا ناڑی میں باردوی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد ریسکیو اداروں نے بچہ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ مزید بارودی سرنگوں کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے بولان میں باردوی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں بچے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے