ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے جرمنی میں وزیر داخلہ ہورسٹ سی ہوفر سے بذریعہ ویڈیو ٹیلی کانفرنس ملاقات کی ۔
چاوش اولو نے ترکی اور جرمن زبانوں میں اس حوالے سے ٹویٹ کی۔
انہوں نے اس ملاقات میں غیر قانونی ہجرت، علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے اور فیتو تنظیم کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون کی اہمیت اجاگر کیا۔
چاوش اولو نے جرمن وزیرداخلہ کو بتایا کہ کورونا کے خلاف اس سال بھی ترکی محفوظ سیاحت کے تحت اقدامات اختیار کرے گا۔
