English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خوشاب کے عوام نے بھی آٹا چینی چوروں کو مسترد کر دیا: شہباز شریف

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خوشاب کے عوام نے بھی آٹا چینی چوروں کو مسترد کر دیا۔

شہباز شریف نے پی پی 84 خوشاب میں فتح پر لیگی امیدوار معظم شیر کلو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں جو خدمت کی عوام اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نوشہرہ، ڈسکہ، وزیرآباد اور اب خوشاب نے ن لیگ پر اعتماد کی مہر لگائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل خوشاب نے مسلم لیگ ن کے ترقی کے ایجنڈے کی حمایت کی، یہ ووٹ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب کی ترقی کا ووٹ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی پی 84 خوشاب میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک معظم شیر کلو نے 73081 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood – Chief Editor at GeoURDU.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے