English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5.75 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے، پٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے اور ڈیزل پر 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے