English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویکسین لگوانے پر قرعہ اندازی میں گائے جیتنے کا موقع

دنیا بھر میں کرونا وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور لوگوں کو ویکسین سے متعلق آگاہی اور انہیں امادہ کرنے کے لیے نئی نئی مہم بھی سامنے آ رہی ہیں۔

ویکسین لگوانے والے کہیں شہریوں کو مفت میں ڈونٹ دیے جا رہے ہیں۔ کہیں ویکسین لگوانے پر چرس کے سگریٹ دیے جا رہے ہیں۔ تو کہیں لوگوں کے چہروں سے ویکسین لگوانے کا خوف ختم کرنے کے لیے ویکسین کی طرح دکھنے والے کیک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

لیکن اب شمالی تھائی لینڈ کے ایک ضلع میں کرونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ویکسین لگوانے والے افراد کو مفت میں گائے جیتنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔



کرونا وائرس کے مریضوں کو مفت ڈونٹ بانٹے جا رہے ہیں۔

تھائی لینڈ کے صوبے چینگ مائی کے ضلع مائی چیم میں ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت ہر ہفتے ویکسین لگوانے والے ایک خوش نصیب افراد کو مفت میں گائے دی جائے گی۔

اس مہم کے تحت ایک سال تک ہر ہفتے ویکسین لگوانے والے شہری کو قرعہ اندازی کے ذریعے 319 ڈالر مالیت کی گائے جیتنے کا موقع ملے گا۔

کرونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے اس ضلع میں سات جون سے ویکسی نیشن کا آغاز کیا جائے گا۔

ضلع مائی چیم کے چیف بون لو تھم تھرنوراک نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ "چند دن میں ہی ضلعے میں ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرانے والے افراد کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں تک جا پہنچی ہے۔”

کرونا ویکسین لگوانے پر چرس کا سگریٹ مفت





please wait



No media source currently available

ان کے بقول یہاں رہنے والے لوگوں کو گائے بے حد پسند ہیں اور گائے کو نقد کے لیے فروخت کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں چار ہزار سے زائد افراد بشمول 60 برس کے عمر والے افراد نے ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

دوسری جانب تھائی لینڈ کے دیگر صوبوں میں بھی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے نت نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں قرعہ اندازی کے ذریعے سونے کے ہا راور ڈسکاؤنٹ کوپنز وغیرہ شامل ہیں۔



ہنگری کی سلیان فیملی رنگ برنگی جیلی اور دیگر لوازمات کے ساتھ سرنج سے سجے چھوٹے چھوٹے گلاس میں 'موس' پیش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ تھائی لینڈ کی چھ کروڑ 60 لاکھ آبادی میں سے اب تک 16 لاکھ 40 ہزار افراد کو کرونا وائرس ویکسین کی ایک خوراک فراہم کی جا چکی ہے۔

ملک میں کرونا کی ویکسین لگوانے کے لیے 70 لاکھ سے زائد شہریوں نے رجسٹریشن کرا لی ہے۔

تھائی لینڈ میں کرونا وائرس سے لگ بھگ ایک لاکھ 20 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ وبا سے 700 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے