English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں سائبرحملوں کا خطرہ، سرکاری اداروں کوالرٹ جاری

القمر

لاہور: پاکستان میں سائبرحملوں کے خطرے پروفاقی حکومت نے تمام محکموں اورصوبائی حکومتوں کوالرٹ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپلائی چین اٹیک کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کی ہیکنگ کا خطرہ سامنے آیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ہیکرز سافٹ ویئر کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وائرس اسپیم فائل کو شناخت کرنے میں ناکام ہیں، ہیکرزکئی مغربی ممالک میں بھی سپلائی چین اٹیک کے ذریعے حساس ڈیٹا چوری کر چکے ہیں، تمام سرکاری ادارے غیر متعلقہ اورمشکوک فائلزکھولنے سے اجتناب کریں۔

نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والی ای میل مت کھولیں اورسرکاری کمپیوٹرز کے مواد کی حفاظت یقینی بنانے کے اہم اقدامات بروکار لائے جائیں، پنجاب بینک، پنجاب ریونیو اتھارٹی اورمحکمہ خزانہ کے شعبہ جات کے سربراہان، تمام ڈویڑنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و آئی جی پنجاب کو مراسلے بھیجے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے