English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈریپ نے پاکستانی ساختہ وینٹی لیٹر ’پاک وینٹ‘ کو رجسٹرکرلیا

القمر

 اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ پاکستانی ساختہ آئی سی یو وینٹی لیٹر ( پاک وینٹ) کو رجسٹر کردیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) نے مقامی طور پر تیار کردہ پاکستانی ساختہ آئی سی یو وینٹی لیٹر ( پاک وینٹ) کو رجسٹریشن سرٹفکیٹ جاری کردیا ہے۔

ڈریپ کے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ کے مطابق پاک وینٹ نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن نے تیار کیا ہے۔ جو کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں کے لیے ہے۔ پاک وینٹ  وینٹی لیٹر کی سروس لائف دس سال ہے۔

ڈریپ سرٹفیکیٹ کے مطابق پاک ویینٹ کی رجسٹریشن آئندہ پانچ سال کے لیے موثر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے