ترکی میں کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں 55مریضوں کی اموات سے ملک میں مجموعی جانی نقصان49ہزار829 ہو گیا۔
ایک دن میں2 لاکھ23ہزار782کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں461مریضوں کی نشاندہی ہوئی ، اور 4ہزار891افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔
اسی دورانیہ میں5ہزار352مریض کورونا سے نجات پا گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد53لاکھ 5ہزار856ہو گئی ہے۔
