فلپائن کے جنونی صوبے سُولُو میں لینڈنگ کے دوران گِرنے والے فوجی طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔
جنرل ایڈگارڈ آریوالو نے فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں 49 افراد بچ گئے ہیں ۔ 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 47 فوجی اہلکار ہیں۔
طیارہ فوجی اکیڈمی سے نئے فارغ التحصیل فوجیوں کو ان کی تعیناتی کی جگہ لے جا رہا تھا۔ طیارہ گرنے کی جگہ پر4 مقامی افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ3 پائلٹوں، 5 عملے کے افراد اور88 فوجیوں پر مشتمل سی۔130 فوجی طیارہ کل مقامی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بچے صوبہ سُولُو کے جزیرہ ژولو میں لینڈنگ کے دوران قصبہ پاٹیکل کے گاوں بانگکال پر گِر گیا تھا۔
عینی شاہدوں کے مطابق طیارے کے سطح زمین سے ٹکرانے سے پہلے بہت سے فوجیوں نے طیارے سے باہر چھلانگ لگا دی تھی۔
