English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا کا آپریشن ہو گیا

القمر

کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے سربراہ پوپ فراچیسکس انتڑیوں کی بیماری کی وجہ سے آپریشن کے لئے اٹلی کے دارالحکومت روم کے ہسپتال میں داخل ہیں۔

ویٹیکن سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پوپ کو سمپٹومیٹک کولون ڈائیورٹیکل عارضے کی وجہ سے پہلے سے طے شدہ آپریشن کے لئے اتوار کے دن بعد دوپہر روم کے گیمیلی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  آپریشن کے بعد پوپ کی صحت کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کے دن  شام کے وقت پوپ کا آپریشن کیا گیا۔

84 سالہ روحانی پیشوا آپریشن کے بعد5 دن تک ہسپتال میں رہیں گے۔

پوپ کی علالت کی خبر کے بعد متعدد لیڈروں نے انہیں پغام بھیج کر ان کے لئے عاجل شفا کی تمنا  ظاہر کی ہے۔

اٹلی کے صدر سرگیو ماتاریلا ، مالٹا کے صدر جارج ویلا اور یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ ڈیوڈ ساسولی نے پوپ فرانچسکس کو فوری صحت مندی کا پیغام بھیجا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے