۔۔۔ روزنامہ خبر ترک : ” دنیا میں جو کسی سے نہ ہو سکا وہ ہم نے کر دکھایا ہے” کے سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ محکمہ ہاوسنگ اسکیم TOKI کے وسیلے سے ہم نے وہ کر دکھایا ہے جو دنیا میں کسی سے نہیں ہو سکا۔ ہم نے تقریباً 200 بلین لیرا کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہر طبقے کے انسانوں کو مالکِ مکان بنایا ہے۔حالیہ طور پر ہم نے ایک لاکھ سوشل ہاوسنگ مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے سلسلے میں ہم نے 12 ہزار مکانات کی تعمیر مکمل کر لی ہے اور 76 ہزار مکانات کی تعمیر جاری ہے۔
۔۔۔ روزنامہ ینی شفق: ” ترکوویک سریع پیداوار کے لئے تیار ہے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار کی گئی مقامی ویکسین ترکو ویک فیز۔3 کی کاروائیوں کو 500 افراد پر مشتمل ٹیم کی شرکت سے پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترکی ہیلتھ انسٹیٹیوٹس ڈائریکٹریٹ کے سربراہ پروفیسر ایرحان آقدوعان نے کہا ہے کہ ترکوویک نے محفوظ اور موئثر ہونے کو ثابت کر دیا ہے اب ہماری نگاہ فیز۔ 3 کے نتائج پر لگی ہے۔ ہمارا تمام انفراسٹرکچر تیار ہے جیسے ہی فیز۔3 مکمل ہوتا ہے ویکسین کی سریع پیداوار شروع کر دی جائے گی۔
۔۔۔ روزنامہ اسٹار: ” ترکی کے ساتھ مل کر قدم بڑھانا ہمیں تقویت دیتا ہے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار نے کہا ہے کہ بحیثیت شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ہمیں یقین ہے کہ جب ہم نے ترکی کے ساتھ مل کر قدم بڑھانا شروع کر دیا تو اس جغرافیہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہو گی کہ جس میں ہم کامیاب نہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیلے وطن سمیت ترک ملت کے حقوق و مفادات کا تحفظ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ حکومت کے اہم ترین فریضوں میں سے ایک ہے۔ مادرِ وطن ترکی کے ساتھ مل کر قدم بڑھانا ہماری طاقت میں اضافہ کر تا ہے۔
۔۔۔ روزنامہ صباح: "روسیوں نے سیاحت میں تجارت بھی شامل کر دی” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ روس کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات نے برآمدات کو بھی مضبوط بنانا شروع کر دیا ہے۔ حالیہ ایک مہینے میں ہزاروں روسی کاروباری حضرات نے انطالیہ کے میلوں میں شرکت کی۔ رواں سال 50 ہزار روسی کاروباری حضرات کے تجارت اور تعطیلات کے لئے ترکی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
۔۔۔روزنامہ وطن: ” ترکی کی مقامی گاڑی کی جرمنی ذرائع ابلاغ میں دھوم” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جرمن ٹیلی ویژن چینل زیڈ ڈی ایف نے ” کیا ترکی کی گاڑی وولکس ویگن اور ٹیسلا کی رقیب ہے؟ کے عنوان سے جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ ترکی اپنی طاقت کو مجتمع کر کے ایک بڑے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ترکی ساختہ الیکٹرک SUV ماڈل آئندہ سال کے آخر تک مارکیٹ میں آ جائے گا۔
