بائیکار کی جانب سے مقامی و قومی وسائل کی بدولت تیار کردہ آکنجی ڈراؤنز نے ترک ہوا بازی تاریخ میں ارتفاع کے حوالے سے ریکارڈ قائم کیا ہے۔
آکنجی ڈراؤن ضلع چورلو میں واقع آکنجی تربیتی پرواز و آزمائش مرکز سے طویل پرواز اور بلند ی کی آزمائش کے لیے چھوڑا گیا جس نے 38 ہزا ر 39 فیٹ بلندی تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
اس طرح پہلی بار قومی سطح پر تیار کردہ ڈراؤن نے آسمانوں پر اس حد تک بلندی تک پرواز کی ہے۔
اس ڈراؤن نے 25 گھنٹے 46 منٹ تک اڑان بھری۔
