آسٹریلیا میں رواں برس کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت رپورٹ کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں 77 نئے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ریاستی وزیرا علیٰ نے آج بتایا کہ تمام تر نئے واقعات سڈنی میں رجسٹر ہوئے ہیں، جہاں تین ہفتوں سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اس عالمی وبا پر قابو میں کامیاب رہے تھے لیکن اب دوبارہ نئے مریضوں کی وجہ سے دونوں ممالک کی حکومتیں چوکنا ہو گئی ہیں۔
