ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں ڈیلٹا وائرس کے کیس رپورٹ، سدِباب کے لیےجینوسیکوینسنگ بڑھانے کاپلان تیار

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کے 27 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جینو سیکوینسنگ بڑھانے کا پلان تیار کر لیا گیا۔ 

قومی ادارہ برائے صحت کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈیلٹا وائرس کے 27 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں کچھ کیسز بنی گالہ اور سیکٹر جی الیون ٹو میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا، خصوصاً ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا، جب کہ راولپنڈی میں بھی ڈیلٹا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ڈیلٹا وائرس کی روک تھام اور جلد تشخیص کے لیے ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اور ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جینو سیکوینسنگ (geno sequencing) بڑھانے کا پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور جلد تشخیص کے لیے تیار کیے گئے منصوبے کو کل این سی او سی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ جینو سیکوینسنگ کے لیے  قومی ادارہ برائے صحت اسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جینو سیکوینسنگ کے لیے مختلف اسپتالوں کا انتخاب کیا گیا ہے، اسلام آباد کے اسپتالوں میں جینو سیکوینسنگ شروع کی جائے گی، کیوں کہ ڈیلٹا وائرس اب مقامی سطح پر پھیل رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں