English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہیٹی کےمقتول صدر تشدد کا نشانہ بھی بنے:پولیس رپورٹ

القمر

ہیٹی کی پولیس کا کہنا ہے کہ صدر جووینل موئس کو 28 رکنی ڈیتھ اسکواڈ نے تشدد کرنے کے بعد قتل کیا، جن میں سے سترہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس سربراہ کے مطابق، گرفتار افراد میں 15 کولومبیا کے شہری اور دو امریکی شہری شامل ہیں۔

11 مسلح افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ زبردستی تائیوان کے سفارتخانہ میں گھس گئے تھے۔۔

بتایا گیا ہے کہ یہ 11 افراد افراد سترہ مشتبہ افراد میں شامل ہیں یا نہیں البتہ پولیس نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

پولیس کے مطابق صدر پر قاتلانہ حملے کے ماسٹر مائند کی تلاش جاری ہے۔

صدر کے قتل کے خلاف پر تشدد مظاہروں میں درجنوں گاڑیوں خو نذر آتش کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے