دہشتگرد تنظیم داعش کے سرغناوں میں شامل مراکشی نژاد دہشتگرد اٹلی سے گرفتار کر لیا گیا ۔
مراکش کی خفیہ ایجنسی کےمطابق، داعش کے سرغناوں میں شامل ابو البرہ نامی مراکشی نژاد دہشتگرد کو اطالوی انسداد دہشتگردی کے ادارے نے دو روز قبل ایک آپریشن میں گرفتار کرلیا ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ابو البرہ نے طویل عرصے تک شام اور عراق میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں حصہ لیا تھا۔
