English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

القمر

  آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ صباح :  "ایردوان  کا سرینبرینیکا نسل کشی کا پیغام! ‘ہم اجازت نہیں دیں گے”

صدر رجب طیب ایردوان نے  سرینبینیکا نسل کشی کی 26 ویں برسی کے موقع پر  بوسنیا اور ہرزیگوینا میں منعقدہ یادگاری تقریب کو بھیجے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے  "ہم یورپ اور انسانیت کی تاریخ میں اس سیاہ دھبے کو کسی بھی طرح سے پس منظر میں دھکیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

 

***روزنامہ ینی شفق :  "بین الاقوامی شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ ثقافت اور کھیلوں کے میلے میں ایردوان  میدان میں اتر رہے ہیں "

صدر رجب طیب ایردوانشمالی قبرصی ترک جمہو۲ریہ کے قیام کی 47 ویں سالگرہ کے مو         قع پر  نیکوسیا میں 16 سے 19 جولائی کے درمیان منعقدہ "بین الاقوامی شمالی قبرصی ثقافت اور کھیلوں کے میلے” میں وزراء اور سابق فٹ بال کے کھلاڑیوں پر مشتمل "مکس آف فیم” میچ میں صدر میدان میں اتریں گےاور  میچ سے قبل صدر ایردوان  پوری دنیا کو اہم پیغامات دیں گے۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "وزیر  قومی دفاع حلوصی آقار کا یونانی ہم منصب کے بیان پر ردِ عمل "

یونان کے وزیر دفاع نکولاس پانگییوٹوپولوس کے ترکی کے خلاف تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ، وزیر قومی دفاع کے حلوصی آقار  نے کہا ہے کہ  یونان اپنی اشتعال انگیز ، غیر قانون کاروائیوں کو جاری رکھے  ہوئے  ہے جو طے پانےوالے سمجھوتے کی سراسر خلاف ورزی ہ

 

***روزنامہ حریت : ڈی ایچ ایم آئِی یورپ میں پہلے نمبر پر "

وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ انفراسٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو  نے کہا ہے کہ ڈی ایچ ایم آئی  سال کے پہلے 6 مہینوں میں ایئر ٹریفک کنٹرول سینٹر فلائٹ ٹریفک مینجمنٹ میں یورپ کے دوسرے بڑے مراکز کو چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگیا ہے جو ترکی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار "ترکی کی ماہی گیری  کی پروڈکشن کی  برآمدات نے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا "

2020 کے جنوری سے جون کے عرصے میں ، ترکی نے ماہی گیری کی 457 ملین 919 ہزار ڈالر کی برآمدات کیں۔ اس سال کے اسی عرصے میں ، برآمدات 42 فیصد اضافے سے 649 ملین ڈالر ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے