امریکی باسکٹ بال سپر اسٹار کائری ارونگ کی چیریٹی فاؤنڈیشن نے ‘پانی’ نامی غیر منافع بخش تنظیم (این جی او) کے اشتراک سے صوبہ سندھ کے علاقے تھر میں شمسی واٹر سینٹر تعمیر کیا ہے جو وہاں صاف پانی اور کھیتی کے لیے سہولیات مہیا کررہا ہے۔
تھر میں خیراتی کاموں میں کائری ارونگ کی شمولیت کا انکشاف اس وقت ہوا جب ‘پانی’ نے اپنے منصوبے کے سلسلے میں دی جانے والی امداد پر امریکی کھلاڑی کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اپنی کے ای آئی فیملی فاؤنڈیشن کے ذریعے پاکستانی این جی او کی مدد کی۔
ایک ٹوئٹ میں این جی او نے کہا کہ این بی اے کے سپر اسٹار اور انسان دوست کھلاڑی کائیری ارونگ نے اپنی کے ایآئی فیملی فاؤنڈیشن کے تعاون سے سندھ میں ‘پانی’ کا سولر واٹر سینٹر تعمیر کیا ہے جس کی بدولت علاقے کے اک ہزار گاؤں کے لوگ کی صاف پانی کی رسائی ہو سکے گی۔
پانی پراجیکٹ میں مزید بتایا گیا کہ تھر کے رہائشیوں کو کھیتی باڑی میں مدد ملی ہے اور وہ خواتین اور بچوں کو روشنی فراہم کرتی ہے۔
NBA superstar and humanitarian Kyrie Irving built a Paani solar water center in Sindh with his K.A.I. Family Foundation 😊🌙 pic.twitter.com/ELI8zOYfPr
— پانی Paani (@PaaniProject) July 28, 2021
