English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کی جوابی کاروائی، لبنان پر فضائی حملے کر دیئے

القمر

اسرائیل نے لبنان کی جانب سے دو راکٹ حملوں کے بعد اپنی توپوں سے جوابی کارروائی کی ہے جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

خبر  کے مطابق، اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈم نیشنل ایمبولینس سروس نے بتایا کہ اسرائیلی پہاڑی سرحد پر راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی  نواز حزب اللہ کے زیر اثر جنوبی لبنان کے علاقے سے فائر کیے گئے راکٹ حملے کی فوری طور پر کسی نے بھی ذمے داری قبول نہیں کی۔

لبنان کی سرحد کے قریب شمالی قصبے کیریت شمونا سمیت کئی اسرائیلی علاقوں میں راکٹ حملے کے وارننگ سائرن بجنا شروع ہو گئے۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ تین راکٹ لبنان سے داغے گئے جن میں سے ایک اسرائیلی سرحد سے پہلے ہی گیا اور بقیہ دو اسرائیل کے اندر گرے، لبنان میں عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل پر کئی راکٹ داغے گئے۔

فوج کے مطابق اس کے جواب میں اسرائیلی توپ خانے نے لبنان کی سرزمین پر کارروائی کی، ابتدائی گولہ باری کے بعد فوج نے کہا کہ اس کے توپ خانے نے ایک بار پھر اہداف کو نشانہ بنایا تاہم ان اہداف کی نشاندہی نہیں کی

واضح رہے کہ سن2006 میں اسرائیل کی حزب اللہ سے جنگ کے بعد سے اس سرحد پر اکثر اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے