لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، ان کا نکاح سیف الرحمن خان کی صاحبزادی کے ساتھ لندن میں ہو گا۔
ٹوئٹر پر بیٹے کی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ’میرے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کوعائشہ سیف الرحمن سے لندن میں ہو گا، لیکن بدقسمتی سے میں نکاح میں شرکت نہیں کرسکوں گی۔ میرے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے اور میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ میں جیل میں تھی جب میری والدہ کی وفات ہو گئی، اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکوں گی، لیکن اس کے باوجود حکومت سے باہر جانے کے لیے درخواست نہیں کروں گی۔
I was in jail when my beloved mother passed away and now I won’t be able to share my son’s happiness, but, I will NOT make any request to this government for travel abroad. I leave the matter to Almighty Allah. https://t.co/hNXBSpa7yB
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2021
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کے نکاح میں مریم نواز کی شرکت کے حوالے سے مشارت کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ مریم نواز نکاح میں شرکت کے لیے عدالت سے رجوع کریں گی، اور ان کے وکلاء عدالت سے 2ہفتوں کے لیے مریم نواز کے لندن جانے کی اجازت مانگیں گے۔
