ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحقیقاتی حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کی تصدیق نہیں کرتے، ترجمان دفتر خارجہ

 اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے وفد کو بتایا تھا کہ تحقیقاتی حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کی تصدیق نہیں کرتے، وفد سے افغانستان کے سفیر کی صاحبزادی، سفارت خانے اور فون ڈیٹا تک رسائی کی درخواست بھی کی گئی تھی۔

دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا بیان اورافغان سفیر کی صاحبزادی کی وڈیو دیکھی ہے۔ سامنے آنے والے حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کے مطابق نہیں ہیں اور افغانستان کے وفد کو بتایا تھا کہ تحقیقاتی حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کی تصدیق نہیں کرتے، وفد سے افغانستان کے سفیر کی صاحبزادی، سفارت خانے اور فون ڈیٹا تک رسائی کی درخواست بھی کی گئی۔ امید ہے کہ افغانستان کی حکومت جلد ازجلد مطلوبہ معلومات اور رسائی فراہم کرے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے وفد کو افغان سفیر کی صاحبزادی سے متعلق تمام حقائق سے آگاہ کیاگیا، وفد کو ان تمام مقامات کا دورہ کرایا گیا جہاں افغان سفیر کی صاحبزادی 16 جولائی کو گئی تھیں، افغان وفد کو ایف7، جی 7، راولپنڈی، دامن کوہ، ایف 6 اور ایف 9 پارک کا دورہ کرایاگیا تھا، جب کہ وفد کو جیو فینسنگ سمیت تمام ٹیکنیکل ڈیٹا دکھایا گیا تھا اورٹیکسی ڈرائیورز کے بیانات سے اس ڈیٹا کی تصدیق ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں