English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ذرائع ابلاغ ۔ 13.08.2021

القمر

۔۔۔ القدس العربی: امریکہ کابل سے اپنے سفارتی عملے کو نکالنے کے لئے علاقے میں عارضی طور پر 3 ہزار  فوجی بھیج رہا ہے۔

 

۔۔۔ الجزیرہ: طالبان صوبہ غزنی  پر قبضے  کے بعد کابل کے قریب پہنچ گئے ، افغان حکومت نے آپریشن بند کرنے کے بدلے میں طالبان کو اختیارات  بانٹنے کی تجویز پیش کر دی۔

 

۔۔۔ الدستور: روس نے کہا ہے کہ سپٹنک ویکسین ڈیلٹا ویرئینٹ کے خلاف 83 فیصد موئثر ہے۔

 

۔۔۔ نیوز سائٹ فوکس: افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے بعد جرمن  وفاقی حکومت نے جرمن شہریوں سے فوری طور پر ملک سے نکلنے کی اپیل کر دی۔

 

۔۔۔ اشپیگل: جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ اگر افغانستان پر طالبان کا مکمل قبضہ ہو گیا تو ملک کو ایک سنٹ تک کی امداد  نہیں دی جائے گی۔

 

۔۔۔ فرینکفرٹ الگمانے زیتنگ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ میں طالبان سے ملاقات کر سکتا ہوں۔

 

۔۔۔ الموندو: اسپین کی ویکسین میں تاخیر نہیں ہو گی، ویکسین میں پروٹین پیدا کرنے والے نئے ویریئنٹوں کے خلاف تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

 

۔۔۔ لا جورنادا: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے حزب اختلاف کے ساتھ متوقع ملاقات سے قبل کہا ہے کہ ” کوئی ہیرا پھیری قابلِ قبول نہیں ہو گی”۔

 

۔۔۔ الکومرسیو: بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالس نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس وباء "بائیولوجک جنگ کا حصہ ہے”۔

 

۔۔۔ ریا نووستی: وورونیژ میں اسٹاپ پر کھڑی ایک بس میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

۔۔۔ تاس: روس وزارت داخلہ نے بیلا روس کے لئے آذربائیجان کے سابق سفیر اسفندیار وہاب زادے کے روس میں داخلے پر 50 سال کے لئے پابندی لگا دی۔

 

آر ٹی: روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گو نے اپنے چینی ہم منصب وی فینگہے  کےساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون میں فروغ کی ضرورت ہے۔

 

۔۔۔ لے پارزئین: فرانس میں شدید گرمی، 5 علاقوں میں اورنج الارم جاری۔

 

۔۔۔ لے موند: "اس بار قابو پانا مشکل ہے”  الجزائر میں عوام قابیلیہ میں جنگلاتی آگ کے مقابل بے بس ہو گئے۔

 

۔۔۔ لے فگارو: مراکش اور اسرائیل دو طرفہ شکل میں سفارت خانہ کھول رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے