English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 کوئٹہ میں گاڑی کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

القمر

 کوئٹہ: دشت کے علاقے میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں دشت کے علاقے میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید اور 13افراد زخمی

دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی

واضح رہے گزشتہ کئی روز سے بلوچستان کا دارالحکومت دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہے، اب تک کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ 24 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے