ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی نوجوان نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا

لاہور: زین اشرف مغل نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے لئے ایک اور خوشخبری ہے کہ کورونا کے دوران نوجوانوں اور مستحق افراد کو پاؤں پر کھڑا کرنے پر  39 ممالک کے مقابلے میں پاکستان بازی لے گیا، پاکستانی نوجوان زین اشرف مغل نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا۔

لوگوں کو مالی بااختیار کرنے کے ایوارڈ کا مقابلہ 39 رکن ممالک کے درمیان ہوا، تاہم چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستان کے نوجوان زین اشرف نے اپنے کارناموں کے باعث 39 ممالک کو مات دے دی، زین اشرف مغل کی فلاحی تنظیم نے 1400 خاندانوں کو بلاسود قرضے دے کر انٹرپرینور بنایا، اور تعلیم چھوڑ جانے والے 4200 بچوں کو اسکول بھجوایا۔

واضح رہے کہ زین اشرف مغل بین الاقوامی کامن ویلتھ ایوارڈ پہلے ہی اپنے نام کرچکے ہیں، جب کہ وہ ممبر پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل، فوربز سوشل انٹرپرینور انڈر 30 فہرست میں بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں